حکومت کی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع

حکومت نے تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی کال آنے کے بعد حفاظتی انتظامات کے حوالے سے تیاریاں شروع کر دی ہیں، دیگر صوبوں سے رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، وفاقی حکومت نے بھی لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے ہر پہلو سے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اور وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والے لانگ مارچ کے شرکاء سے سختی سے پیش آیا جائیگا۔

لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکومت نے دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی، پولیس کے ساتھ ایف سی اور رینجرز بھی طلب کی جا رہی ہے، اور آج رات سے دیگر صوبوں سے بلائی گئی نفری پہنچنا شروع ہو جائے گی، جبکہ آپریشنل پولیس کو آج قیدی وینز، واٹر کینن اور دیگر سامان فراہم کر دیا جائے گا۔

Back to top button