پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں کسی فتنہ فساد کی کوشش ہوئی تو کارروائی ہوگی : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسہ اجازت کرنے کی کھلی اجازت ہےلیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائے گی ، اگر جلسے میں کسی فتنہ فساد کی کوشش ہوئی تو کارروائی ہوگی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت ہے کہ پی ٹی آئی کو جلسہ اجازت کرنے کی کھلی اجازت ہے،البتہ لوگ انہوں نے خود لانےہیں لاہور یا کسی اور جگہ پر کنٹینر ز لگا کر کوئی سڑک بند نہیں کی گئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے واضح کیاکہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائےگی اور امن و امان خراب کیاگیا تو انتظامیہ حرکت میں آئےگی، عمران خان کےالفاظ ’ڈو اور ڈائی ’ برداشت نہیں کریں گے۔
عظمی بخاری نےکہا کہ امن و امان قائم رکھنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے، 9 مئی کےاشتہاریوں اور امن خراب کرنےوالوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، خیبرپختونخوا سے ڈنڈا فورس لانےوالے علی امین گنڈاپور یاد رکھیں سب سےاچھا ڈنڈا پنجاب پولیس کاہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور لاہور آ رہے ہیں کیا بہتر سیاسی ماحول کےلیے مریم نواز ان سےملاقات کرسکتی ہیں؟
9 مئی کے حملوں میں ملوث 3700 مفروروں کی گرفتاری کا فیصلہ
انہوں نے جواب دیاکہ وہ لاہور آرہے ہیں یہ ہی کافی نہیں،وہ آئیں اور معافی بھی مانگیں۔
ایک اور سوال کےجواب میں صوبائی وزیر نےکہاکہ عمران خان جلسوں سے باہر نہیں آسکتے، وہ 190 ملین اور توشہ خانہ پر این آر او مانگنا چاہتےہیں لیکن انہیں نہیں ملے گا۔