سپریم کورٹ: پی ٹی آئی انٹر ا پارٹی انتخابات سے متعلق نظر ثانی درخواست خارج
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات نظر ثانی کی اپیل خارج کرتے ہوئے 13 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
3 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
آئینی ترمیم : جسٹس منصور اور جسٹس عائشہ کے دلچسپ ریمارکس
پی ٹی آئی کےوکیل حامد خان نے نظر ثانی درخواست کےلیے لارجر بینچ تشکیل دینےکی استدعا کی۔
وکیل حامد خان نےکہاکہ کیس لارجر بینچ کی تشکیل کےلیے کمیٹی کو بھیجا جائے۔