میسی نے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ 8ویں بار جیت لیا

ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے معروف اسٹرائیکر لیونل میسی نے 2023 کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ‘بیلن ڈی اور ‘ ریکارڈ آٹھویں مرتبہ جیت لیا۔پیرس میں منعقد کی گئی تقریب میں میسی کو سال 2023 کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ میسی کی ارجنٹائن ٹیم کے ساتھی امیلیانو مارٹینیز نے بہترین گول کیپر کی یاشن ٹرافی جیت لی جبکہ انگلینڈ اور ریال میڈرڈ کے مڈ فیلڈر جوڈ بیلنگھم کو کوپا ایوارڈ سے نوازا گیا۔لیونل میسی کا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کو 36 سال  بعد تیسری بار ورلڈکپ جتوانے میں اہم کردار رہا، میسی نےورلڈکپ 2022 میں 7 گول مارے،3 گول میں مدد کی جبکہ  انہوں نے گزشتہ سیزن کے دوران 41 میچوں میں 21 گول اسکور کیے۔

اس کے علاوہ میسی نے رواں سال امریکی فٹبال کلب انٹر میامی کو پہلی بار لیگز کپ جتوانے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، انہوں نے میجر لیگ کے 14

ورلڈ کپ،افغانستان سری لنکا کوشکست دیکرسیمی فائنل کی دوڑ میں شامل

مقابلوں میں 11 گول بھی اسکور کیے تھے۔

Back to top button