پی ایس ایل،پشاور زلمی نے لاہورقلندرزکو7وکٹوں سے ہرادیا

پاکستان سپر لیگ 10 کے 14ویں میچ میں پشاورزلمی نے لاہور قلندرزکو7وکٹوں سے شکست دیدی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے لاہورقلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
بابر اعظم نے ناقابل شکست 56 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
حسین طلعت 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 2 اور ٹم کوہلر کیڈ مور بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
لاہور قلندرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوور میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قلندرز کی ٹیم ابتدا سے ہی وکٹیں گنواتی رہی اور صرف 34 رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
سکندر رضا نے 52 رنز بناکر نمایاں رہے، فخر زمان 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آصف علی 5، عبداللہ شفیق 0، ڈیرل مچل 2 اور سیم بلنگز 9 رنز بنا کر پویلنی لوٹ گئے۔کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور رشاد حسین 13 رنز بناسکے۔
پشاور زلمی کی جانب سے الزاری جوزف نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لک ووڈ نے دو اور علی رضا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔لاہور قلندرز نے آصف علی اور محمد آذب کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔