پہلگام حملہ،بھارتی اپوزیشن بھی مودی کیخلاف بول پڑی

مقبوضہ کشمی میں پہلگام حملہ کو بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت کی  ناکامی قرار دیدیا۔

کانگریس نے پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی اور خراب سکیورٹی کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے میں انٹیلی جنس ناکامی اور سکیورٹی کی خامی کا جامع تجزیہ ہونا ضروری ہے، عوامی مفاد میں اس انٹیلی جنس ناکامی اور سکیورٹی خامیوں پر سوالات اٹھانے چاہیئیں۔

کانگریس کے بیان میں کہا گیا کہ یہ حملے ایک ایسے مقام پر ہوا جہاں 3 سطحی سکیورٹی ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Back to top button