پہلگام واقعہ، فواد خان کی بالی وڈ فلم کی ریلیز کوخطرہ

پہلگام حملے کے بعد پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم ‘عبیر گلال’ کی ریلیزبار پھر خطرے میں پڑگئی۔
اداکارفواد خان کی فلم ‘عبیر گلال’ کی ریلیز ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شروع سے ہی تنازع کا شکار رہی لیکن اس سب کے باوجود فلم کا ٹیزر اور گانا بھی ریلیز کیا گیا۔ پہلگام واقعے کے بعد انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے فلم کی ریلیز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ قوم کیخلاف ایک جنگی کارروائی ہے، یہ پہلی بار نہیں ہے، یہ حملے 30 سال سے جاری ہیں۔
اشوک پنڈت نے کہا فیڈریشن کے طور پر ہم نے پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر کام نہ کرنے کی درخواست کی ہے، فنکاروں کو پہلے قوم کا سوچنا چاہیے۔