عمران ہاشمی کی آوارہ پن ٹوباکس آفس پرچھاگئی

اپنی منفرد اداکاری اور رومانس کے لیے شہرت رکھنے والے عمران ہاشمی کی فلم ’’آواراپن 2‘‘ مسلسل دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔

عمران ہاشمی کی یہ فلم صرف 11 دن میں بھارت سے تقریباً 139 کروڑ روپے بٹور چکی ہے جبکہ دنیا بھر سے فلم کا مجموعی بزنس 196.55 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ابتدا میں فلم کو صرف عمران ہاشمی کی پرانی فلموں کے مداحوں کی توجہ حاصل ہوئی تھی تاہم جیسے جیسے فلم کی کہانی، میوزک اور اداکاری کے جوہر سامنے آنے لگے سینما گھروں میں لائنیں لگ گئیں۔

دیکھتے ہی دیکھتے فلم شوز دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئے اور اس کی کمائی بھی ویسے ویسے بڑھتی گئی یہاں تک کہ فلم نے تجارتی اعتبار سے توقعات سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

اس فلم نے آج ریلیز کے 11ویں روز بھارت میں 2.75 کروڑ روپے کمائے۔ جس کے بعد فلم کی بھارت میں مجموعی نیٹ کمائی 139 کروڑ روپے جبکہ گراس کلیکشن 165.75 کروڑ روپے ہوگئی۔

اوورسیز مارکیٹ سے 11ویں روز تقریباً 50 لاکھ روپے آنے کے بعد بیرون ملک مجموعی گراس کمائی 30.80 کروڑ روپے تک پہنچ گئی یوں فلم کا عالمی گراس بزنس 196.55 کروڑ روپے ہوگیا۔

فلم آواراپن 2 نے صرف کمائی ہی نہیں کی  بلکہ منافع کے تناسب میں بھی عمران ہاشمی کی 2004 کی کامیاب ترین فلم ’’مرڈر‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے تقریباً 200 فیصد منافع حاصل کیا تھا جبکہ آواراپن 2 نے صرف 10 دن میں 215 فیصد منافع حاصل کرلیا۔

Back to top button