سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ٹریفک حادثے میں زخمی

سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی گاڑی کو لاہور میں ٹریفک حادثہ،زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ڈیفنس روڈکے قریب دوسری گاڑی نے ٹکر ماری ہے۔حادثے کے نتیجے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ کے قریب چوٹ آئی ہے۔صوبائی وزیر کے ساتھ قافلے میں موجود دیگر گاڑیاں بھی ٹکرا گئیں، صوبائی وزیر اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب گاڑی میں موجود تھیں۔

 مریم اورنگزیب کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے میں خیریت سے ہوں۔

Back to top button