پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے منزہ حسن استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

 تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن نے بھی استحکام پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی۔

تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن نے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے ملاقات کی، منزہ حسن آئندہ کچھ روز میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گی۔

منزہ حسن تحریک انصاف وومن ونگ کی سربراہ بھی رہ چکی ہیں، ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آئی پی پی عون چودھری بھی موجود تھے۔

Back to top button