پی پی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے والد انتقال کرگئے

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی انتقال کرگئے ، شرمیلا فاروقی کے اہل خانہ نے وفات کی تصدیق کر دی۔
پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئیٹ میں والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں ، شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی خبر دی۔
ایم پی اے شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹ کی کہ پاپا آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں ، آپ کا دل میرے ساتھ دھڑکتا ہے ، شرمیلا فاروقی کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل بھی رہ چکے ہیں۔
