خاتون ٹک ٹاکر کیس : ریمبو کے مزید 3 ساتھی گرفتار

خاتون ٹک ٹاکر کیس میں لاہور پولیس نے ملزم ریمبو کے مزید تین ساتھیوں کو حراست میں لے لیا ، پولیس کے مطابق گرفتار افراد ریمبو کے ساتھی ہیں ، کیس میں مجموعی طور پر گرفتار افراد کی تعداد 11ہوگئی ہے۔
گریٹر اقبال پارک میں درجنوں افراد کی درندگی کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اور ان کے دوست ریمبو کی ملزموں سے رقم وصول کرنے کے حوالے سے مبینہ آڈیو ٹیپ بھی سامنے آ گئی ہے۔
مبینہ آڈیو ٹیپ میں عائشہ اکرم اور ریمبو ایک دوسرے سے مکالمہ کرتے سنے جا سکتے ہیں کہ مجرم 6 ہیں یا 7، عائشہ ریمبو سے کہتی ہے کہ 6 مجرم ہیں جنھیں شناخت کیا ہے پھر اس کے بعد ریمبو نے عائشہ اکرم سے پوچھا کہ یہ لوگ کتنے پیسے دے سکتے ہیں جس پر عائشہ بولی کہ یہ پانچ لاکھ روپے تک دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اقبال پارک واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے بیان دیا تھا کہ گریٹراقبال پارک واقعہ اس کے ہی ساتھی ریمبو کی وجہ سے پیش آیا تھا۔
