چمن میں جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا: آئی جی جیل بلوچستان

 آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان کا کہنا ہےکہ چمن میں جیل پر نہیں بلکہ جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا۔

 آئی جی جیل بلوچستان شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ چمن میں جیل پر نہیں بلکہ جوڈیشل لاک اپ پر حملہ ہوا ہے جس میں 17 قیدی فرار ہوئے ۔شجاع الدین کاسی نے بتایا کہ جوڈیشل لاک اپ محکمہ پولیس کی زیرنگرانی ہوتا ہے اور جوڈیشل لاک اپ کی حفاظت کی ذمہ داری متعلقہ ضلعی پولیس آفیسر پر ہوتی ہے۔

آئی جی جیل نے بتایا کہ صوبے میں جیلوں کی تعداد 11 ہے جس میں 3 ہزار قیدی ہیں ۔

Back to top button