چشمہ بیراج پرنچلے درجے کا سیلاب ، محکموں کو الرٹ جاری

پنجاب میں بارشوں کے پیش نظر دریائے سندھ کے چشمہ بیراج کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور ملحقہ نہروں میں بھی پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سےمتعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بارشوں کے پیش نظر دریائے سندھ کے چشمہ بیراج کے مقام پر نچلےدرجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔ تیز بارش کے باعث دریا سے منسلک نہروں میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے ۔جس کے بعد ملحقہ علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
جاری الرٹ کے مطابق آندھی جھکڑ گرج چمک اور بارشوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
