اختیار ولی کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر دہشتگردی میں سہولت کاری کا الزام

وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر نے دہشتگردی کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مارچ پر بھی تنقید کی

وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر صوبے میں دہشتگردی کی مبینہ سہولت کاری کا الزام عائد کردیا۔

اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ دہشتگردی کے سہولت کاروں کے خلاف مزید وقت ضائع کیے بغیر کارروائی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے سہیل آفریدی کے اعلان کردہ مارچ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ مارچ خیبرپختونخوا میں ہی مختلف مقامات پر گھومتا ہوا دکھائی دے گا۔

Back to top button