گورنر خیبرپختونخوا کا صوبائی حکومت پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کا الزام
فیصل کریم کنڈی کے مطابق لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبائی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔
اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق آج گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان کے علم میں نہیں کہ وزیراعلیٰ سرکاری ہیلی کاپٹر یا گاڑی کے ذریعے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
