امریکی طیارہ بردار جہاز جنگی تعیناتی کے دوران تھائی لینڈ میں قیام کیلئے پہنچ گیا

ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کیلئے خطے میں موجود امریکی بحری جہاز پر 4,800 اہلکار سوار ہیں، جہاز چند روز پھوکٹ میں قیام کرے گا

امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز جارج ایچ ڈبلیو بش ایران کے خلاف جنگی تعیناتی کے دوران آرام اور تفریحی وقفے کیلئے تھائی لینڈ پہنچ گیا ہے۔

یہ امریکی بحری جہاز مشرق وسطیٰ میں ممکنہ کارروائیوں اور امریکی حملوں میں معاونت کیلئے بحیرۂ عرب میں تعینات تھا، جبکہ اس پر تقریباً 4 ہزار 800 امریکی فوجی اہلکار اور عملہ موجود ہے۔

تھائی میڈیا کے مطابق امریکی طیارہ بردار جہاز 4 سے 9 اکتوبر تک تھائی جزیرے پھوکٹ میں لنگرانداز رہے گا۔ اس دوران جہاز پر موجود امریکی فوجی اہلکار اور عملہ جزیرے پر وقت گزاریں گے۔

Back to top button