چیمپئنز ٹرافی:پاکستان نےہائبرڈماڈل پرتحریری یقین دہانی مانگ لی

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپنئزٹرافی کےحوالےسےپاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر آئی سی سی سے تحریری یقین دہانی مانگی ہے۔

رپورٹ کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے مبینہ طور پر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا سے بات چیت کے بعد مستقبل کے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ہائبرڈ ماڈل پر بین الاقوامی ادارے سے تحریری یقین دہانی کا مطالبہ کیاہے۔چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور میچز کے حوالے سے آئی سی سی کی جانب سےبدھ کو حتمی اعلان متوقع ہے۔

آئی سی سی ذرائع کےمطابق بھارتی ٹیم حکومتی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہیں کرےگی۔جبکہ پی سی بی نےچیمپیئنز ٹرافی کیلئےہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس میں بھارت کے میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

اگر بھارت سیمی فائنل اورفائنل تک رسائی حاصل کرتا ہے تو یہ میچز بھی دبئی میں ہی ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کے مطابق "پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں کیلئےایک ہائبرڈ ماڈل کےحوالے سےتحریری یقین دہانی چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی چیمپئنز ٹرافی کےبارےمیں فیصلہ بدھ تک متوقع ہے۔

دریں اثنا، امارات کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کےچیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے فیصلے پر گہری نظررکھی ہوئی ہے اور بھارت کےمیچز کی میزبانی کی تصدیق کر دی ہے۔

اس معاملے پرکسی بھی اتفاق رائےتک پہنچنےسےپہلے، پی سی بی کےچیئرمین محسن نقوی نےپاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ19 فروری 2025 سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا لیکن بی سی سی آئی کےکہنےکےبعد اسےپاکستان میں سفرکرنےاوراپنےمیچ کھیلنے کے لیے ہندوستانی حکومت کی رضامندی حاصل نہیں
ہے۔

پاکستان واضح طورپراعلان کرچکا ہے کہ اگر بھارت پاکستان کھیلنے نہ آیاتو پاکستان بھی بھارت جا کر کوئی بھی آئی سی سی ایونٹس نہیں کھیلے گا بلکہ ہائبرڈ ماڈل اپنایا جائے گا۔

Back to top button