آئی جی اسلام آباد پرمقدمےکیلئےپشاورکےتھانےمیں درخواست جمع

خیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت آئی جی پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے کیلئےپشاورکےتھانے میں درخواست جمع کرادی گئی۔
ذرائع کےمطابق تھانہ شرقی پشاورمیں آئی جی اسلام آبادکےخلاف ایف آئی آردرج کرنےکیلئےدرخواست جمع کرائی گئی۔
درخواست محکمہ انتظامیہ خیبرپختونخوا کےاسٹیٹ افسر نے جمع کرائی۔
ذرائع نےبتایاکہ درخواست تھانا شرقی پشاور کےایس ایچ او کے پاس جمع کرائی گئی، اسٹیٹ افسر نےدرخواست جمع ہونےکی ریسیونگ بھی لی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آبادمیں کےپی ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔
درخواست میں آئی جی اسلام آباد سمیت600 پولیس اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ کےپی ہاؤس خیبرپختونخوا حکومت کی ملکیت ہے۔
آئی جی اسلام آباد کی سربراہی میں پولیس نے5اکتوبر کوکےپی ہاؤس پرچھاپامارا اورچھاپےکےدوران کےپی ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی، کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔
خیال رہےکہ5اکتوبر کو پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا قافلہ اسلام آباد میں پہنچا تھا اور وہ خیبرپختونخوا ہاؤس چلے گئے تھے۔
پولیس اوررینجرز نےکے پی ہاؤس میں چھاپہ مارا تھا تاہم علی امین گنڈاپور روپوش ہونےکے24 گھنٹےبعد منظر عام پر آئے تھے۔
