چیمپئنز ٹرافی : بھارت کا پی سی بی فارمولا تسلیم کرنے سے انکار، اجلاس پھر ملتوی

 

 

 

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل کےحوالے سے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ پھر ملتوی ہو گئی،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس کےلیے دبئی پہنچے تھے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملےپر بھارت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کاپیش کردہ فارمولا تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

ڈیڈلاک تاحال برقرار ہےجب کہ آج دبئی میں ہونےوالی آئی سی سی بورڈ میٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس اب 7 دسمبر کو ہو گا، میٹنگ اس وقت ہی ہو گی جب انڈیا پاکستان کےمؤقف پر جواب دے گا،آج شیڈولڈ میٹنگ شروع ہونےسے پہلے ہی ملتوی کر دی گئی،بھارتی بورڈ سے جواب نہ ملنےکی وجہ سے آج کا اجلاس ملتوی ہوا۔

ذرائع کاکہنا ہے پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہےکہ اب اب اجلاس اس وقت ہی بلائیں جب فیصلہ کرنا ہو،پہلے بھارت سےحتمی جواب لیں پھر بات ہو گی۔


واضح رہے کہ  آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج شام ہونےکا امکان تھا جس میں شرکت کےلیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچےتھے۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کےانعقاد کےحوالے سے بڑےفیصلے کا امکان تھا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیا ہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کےتحت ہونےکا قوی امکان ہے۔

چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہو گی، پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے بجائے چیمپئنز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا دیا۔

 

 

 

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کےمطابق پاکستان نے نیوٹرل وینیو پر بھارت سے 3 ملکی سیریز کھیلنےکی شرط بھی عائد کی،بھارت سہہ فریقی سیریز کرانے کامطالبہ منظور نہیں کرےگا،بورڈ ممبرز کی اکثریت چیمپئینز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا کرانے پر متفق ہوگی۔

 

 

Back to top button