ثانیہ مرزا سے علیحدگی پر شعیب ملک نے وضاحت دے دی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبروں کا ڈراپ سین ہو گیا، ثانیہ نے اپنی زندگی کو معمول کے مطابق قرار دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام شعیب ملک سے سوال کیا گیا کہ ’جب آپ کی زندگی معمول کے مطابق چل رہی ہو اور پھر اس قسم کی افواہیں آئیں کہ اہلیہ سے علیحدگی ہوگئی ہے، تو ایک کرکٹر کے لیے کتنا مشکل ہوتا ہے ان سب چیزوں سے باہر نکلنا؟ کیونکہ آپ کی جانب سے کوئی جواب بھی نہیں دیا جاتا، آپ لوگ ایک ساتھ شو بھی کرتے ہیں، ملاقات بھی کرتے ہیں۔

جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں اپنی طرف کا جواب دے سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اگر ہم ہر بات پر ردعمل دینے لگیں تو اپنی زندگی کب جئیں گے؟ آپ کی توجہ ہمیشہ بٹتی رہے گی، کبھی کبھی یہ ہوتا ہے کہ ہم پر اس چیز کا اثر اتنا نہیں ہوتا جتنا ہمارے قریبی لوگوں پر ہوتا ہے، میں یہ ہی کہوں گا کہ ایسی چیزوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھنا چاہئے۔

پھر سوال ہوا کہ ’ایسا بھی تو ہوسکتا ہے کہ آپ آکر کسی بیان کے ذریعے لوگوں کی غلط فہمی دور کر دیں کہ یہ خبر فیک ہے، شعیب ملک نے جواب میں کہا ‘میں اس قسم کا آدمی ہی نہیں ہوں، آج آپ جواب دیں گے کل آپ کو تین جواب دینا پڑیں گے اور پرسوں چار، بات وہیں آ جائے گی کہ اپنی زندگی کب جیئں گے؟

یاد رہے گزشتہ سال نومبر سے ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گرم ہیں لیکن یہ بات صرف دونوں کے ردعمل کے متعلق نہیں ہے بلکہ ثانیہ مرزا اور شعیب اختر دونوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے دوران ان افواہوں کو حقیقت کا روپ دینے کی بھی کوشش کی، ثانیہ مرزا کا عمرے پر اکیلے اپنے بیٹے کے ساتھ جانا اس طرف اشارہ تھا جبکہ کئی اہم موقعوں پر ثانیہ مرزا کو اکیلے ہی دیکھا گیا۔

دوسری طرف شعیب ملک بھی کوئی وضاحت دینے کی بجائے اداکارہ عائشہ عمر کے ساتھ مختلف فوٹو شوٹس میں مصروف نظر آئے جن سے ان افواہوں کے مزید پروان چڑھنے کا موقع ملا، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طویل خاموشی نے جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام کیا۔

Back to top button