نیویارک :مسلم میئر ظہران ممدانی کے گھرکے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز برآمد،2 افراد گرفتار

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز قبضے میں لیکر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں مسلمانوں کیخلاف ریلی نکالی گئی جس دوران نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کے گھر کے باہر سے 2 مشکوک ڈیوائسز قبضے میں لی گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشکوک ڈیوائسز کے ساتھ ساتھ 2 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ واقعے کے وقت میئر اور ان کی اہلیہ گھر پر تھے یا نہیں۔

Back to top button