ڈی ایچ اے کو سمندری زمین دینے سے روک دیا گیا

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو سمندر سے مزید زمین دوبارہ حاصل کرنے اور کسی کو بھی ایسی زمین دینے کے ساتھ ساتھ تیسرے فریق کی دلچسپی پیدا کرنے سے سندھ ہائی کورٹ نے 16 نومبر تک کے لیے روک دیا ہے ۔
ڈی ایچ اے اور دیگر سرکاری مدعا علیہان کو سندھ ہائی کورٹ نے یہ بھی ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پہلے ان کو عوامی مقامات کے طور پر منظور شدہ زمین کو فائدہ مند مقاصد کے لیے استعمال میں نہ لایا جائے۔
عدالتی بنچ نے ایک سرکاری تفویض کار مقررکر دیا ہے جو ڈی ایچ اے کے زیر استعمال زمین کا معائنہ کرنے اور کراچی اربن لیب یا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنو گرافی پاکستان کی مدد سے زمین کی تصاویر اور نقشوں کے ساتھ ایک رپورٹ پیش کرے گا۔
تجارتی جگہوں کی ان کے ٹائٹل، قبضے اور زمین کے استعمال کے بارے میں 22 نجی اداروں کی 15 دن کے اندر سرکاری تفویض کار تفصیلات فراہم کرے گا۔ آئندہ سماعت کے لیے مدعا علیہان کو نوٹس دہرائے جائیں کیونکہ بیلف رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان پر پیش کیے گئے نوٹس واپس کردیئے گئے ہیں ، 6 مدعیوں کی طرف سے دائر کردہ ایک مقدمے پر عدالت نے یہ ہدایات جاری کیں۔
سیکریٹری دفاع، ڈی ایچ اے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن، کراچی کنٹونمنٹ بورڈ، کنٹونمنٹ بورڈ فیصل، سول ایوی ایشن اتھارٹی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور کئی دیگر سرکاری اتھارٹیز اور نجی اداروں کو بطور مدعا علیہان نامزد کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ دوبارہ حاصل کی گئی زمین کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
وکیل نے مزید دلیل دی کہ ڈی ایچ اے کو 9 ہزار 611 ایکڑ پر قبضے کا حق ہے لیکن اس نے علاقے کے مختلف حصوں میں غیر قانونی طور پر 3 ہزار 600 ایکڑ پر قبضہ کر لیا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی ایچ اے نے فیز 8 میں 117 ایکڑ پر بھی قبضہ کر لیا تھا جبکہ اس کے پاس زمین پر قبضہ، ملکیت کے حقوق اور وفاقی حکومت کی اجازت نہیں تھی اور یہ آئین کے آرٹیکل 172 (2) کی خلاف ورزی تھی۔