کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کی کامیابی کا حکومتی دعویٰ

حکومت کی جانب سے کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کی کامیابی کا دعویٰ سامنے آ گیا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ احتجاجی شرکا اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک بجے مذاکرات سے متعلق تفصیلی بات چیت کروں گا، مذاکرات کافی حد تک طے پا چکے ہیں ، معاہدے کے تحت فرانسیسی سفارت کار کو بے دخل کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں لے کر جائیں گے۔کالعدم تحریک لبیک کے مظاہرین منگل دوپہر 12 بجے تک ادھر ہی قیام کریں گے جہاں وہ اس وقت موجود ہیں جبکہ دونوں طرف ٹریفک کھول دی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آئندہ روز یعنی پیر کو ٹی ایل پی کا ایک وفد ہمارے پاس آئے گا اور ان کے مسائل پر بات کریں گے۔احتجاجی مظاہرین اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کریں گے۔ مذاکرات سے قبل ٹی ایل پی کا مارچ لاہور سے اسلام آباد کی طرف رواں ہو چکا۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو آگاہ کرنے کے لیے ایک الرٹ جاری کیا تھا۔پنجاب حکومت پر حافظ سعد حسین رضوی کی رہائی کے لیے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

Back to top button