جام کمال کی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے عہدے سے مستعفی ہونے سے کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں‌ ، یہ بھی اطلاعات آ رہی ہیں کہ جام کمال نے اپنا استعفیٰ گورنر بلوچستان سے ملاقات کے دوران پیش کیا ، مخالف گروپ اور ناراض اراکین نے سابق وزیراعلیٰ‌ بلوچستان جام کمال کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش کر رکھی تھی۔

تاہم گورنر بلوچستان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے کوئی استعفیٰ‌ موصول نہیں‌ ہوا ہے۔

جبکہ وزیراعلیٰ‌ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں بھی استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

Back to top button