خورشید شاہ 25 ماہ بعد سینٹرل جیل سکھر سے رہا

سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ، جیالوں‌ کی بڑی تعداد نے سکھر جیل کے باہر خورشید شاہ کا استقبال کیا ، نعرے لگائے۔

عدالت عظمیٰ نے دو روز قبل خورشید شاہ کی ضمانت پر رہائی کے احکامات دیئے جس کے بعد خورشید شاہ کے بیٹے کی جانب سے ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت میں جمع کرائے گئے۔

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو سینٹرل جیل سے کاغذات ضمانت پر دستخط کرنے کے لیے احتساب عدالت پہنچایا گیا جہاں عدالت نے سپریم کورٹ کےآرڈر کی تصدیق کے بعد خورشید شاہ کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔

Back to top button