ایل این جی آنے کے بعد بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی: وفاقی وزیر توانائی

 

 

 

 

وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے کہاہے کہ ایل این جی گیس موصول ہونے کےبعد اب بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ کچھ روز سے عوام کو لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کرنا پڑرہا تھا،گزشتہ روز ہمیں ایل این جی گیس موصول ہوچکی ہے،گیس موصول ہوتے ہی اب بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہاکہ آج سے 13 سے 14 دن پہلے عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا، اب پن بجلی سے بجلی کی پیداوار 6 ہزار میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے،پن بجلی کی پیداوار اس سے پہلے ایک ہزار میگا واٹ تک ہوا کرتی تھی،لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کےلیے ہمیں فرنس اور ایندھن سے چلنے والے پلانٹس کو بھی چلانا پڑا۔

اویس لغاری نے کہاکہ دعا ہے ٹرانسمیشن لائنز ہر قسم کی خرابی سے محفوظ رہیں،موقع پر ہمیں مہنگی گیس خریدنی پڑی کیوں کہ قطری گیس نہیں آرہی تھی،جس طرح پہلے لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی تھی امید ہے اب بھی ایسا ہی ہوگا، بجلی کی پیداوار 46 ہزار میگا واٹ نہیں بلکہ 32 ہزار میگا واٹ ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ سال کے مختلف دورانیوں میں بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے،ہماری پوری کوشش ہوگی کہ صارفین کو مہنگی بجلی سے محفوظ رکھا جائے،ڈیمز کے پانی کو ریلیز کرنا ارسا کی ضرورت ہےاور یہ صوبوں کی ضروریات پر منحصر ہے۔

 

 

Back to top button