امریکا کا حملہ دفاع نہیں، کھلی جارحیت ہے : ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملوں کو جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں ہرگز دفاع کے زمرے میں نہیں آتیں۔
ایران کی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی محکمہ خارجہ کی ایک دستاویز کا حوالہ دیا،جس میں کہاگیا تھاکہ امریکا نے یہ کارروائی اپنے اتحادی اسرائیل کے اجتماعی دفاع اور اپنے حق دفاع کے تحت کی۔
ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ کس چیز کے خلاف دفاع؟ کیا ایران کی جانب سے کوئی مسلح حملہ ہوا تھاجس کی بنیاد پر یہ کارروائی جائز قرار دی جاسکے؟ یقیناً نہیں۔اس صورت حال کو دفاع کہنا درست نہیں بلکہ یہ ایران کےخلاف ایک کھلی جارحیت ہے۔
امریکہ–ایران کشیدگی میں پاکستان کی ثالثی اتنی اہم کیوں؟
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے منافی ہیں۔
