پی ایس ایل: حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے دوسرے ایلیمینیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیے گئے 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بناسکی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیون کونوے 30، سمیر منہاس 6، کپتان شاداب خان 22، حیدر علی 31، مارک چیپمین31، فہیم اشرف 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے محمد علی اور حنین شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں حیدرآباد کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔
حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے معاذ صداقت صفر، کپتان مارنس لبوشین 40، صائم ایوب 38، گلین میکسویل 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جب کہ عثمان خان 61 اور کسال پریرا 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 2 جب کہ رچرڈ کلیسن ، کرس گرین اور فہیم اشرف ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یاد رہے کہ حیدرآباد کنگزمین پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنی ہے اور اپنے پہلے ہی ایڈیشن میں فائنل کےلیے کوالیفائی بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ دوسرے ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم حیدرآباد کنگزمین اتوار کو فائنل میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے۔
