سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے : بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے اور ان کے خلاف مہم چلانے والے کو ناکام ہوجائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سہیل آفریدی کو عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا ہے، سہیل آفریدی بہترین کام کررہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے،سہیل آفریدی کےخلاف مہم چلانے والے مایوس و ناکام ہوں گے۔سہیل آفریدی کو پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے اور پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔
قبائلی سرداروں کو تصدیق کا کوئی اختیار نہیں: وفاقی آئینی عدالت
یاد رہے کہ کچھ روز قبل رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔
