ایران منطقی مذاکرات کےلیے تیار ہے : سربراہ ایرانی عدلیہ

 

 

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کا کہنا ہے کہ ایران منطقی مذاکرات کےلیے تیار ہے،دشمن جارحیت اور دھمکیوں سے اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ منطق اور عقلیت پر مبنی مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم ایران مسلط کردہ مذاکرات کو مسترد کرتا ہے۔

امریکا کا حملہ دفاع نہیں، کھلی جارحیت ہے : ایرانی وزارت خارجہ

غلام حسین محسنی نے کہاکہ اس ناکامی پر دشمن مذاکرات کی میز پر ضرورت سے زیادہ مطالبات نہیں کرسکتا۔ایران کے وقار کو خطرہ لاحق ہوا تو جنگ سے نہیں ڈرتے، اپنے وقار کو بچانے کےلیے لڑیں گے۔

 

Back to top button