کراچی فضائی آلودگی میں نمبر ون شہر بن گیا

سندھ کے دارالحکومت کراچی نے فضائی آلودگی میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، آج فضائی کوالٹی انڈیکس 239 ریکارڈ کیا گیا۔
سٹی اسٹیشن اور اطراف میں فضائی معیار مضر صحت رہا، جبکہ کوالٹی انڈیکس 274 ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے، فضائی معیار آلودہ ہونے سے اسموگ ہو رہی ہے۔
بھارتی شہر دہلی کو آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے، جس کی ایئر کوالٹی انڈیکس 196 قرار دی گئی، جبکہ اس فہرست میں لاہور کا نمبر تیسرا ہے جس کی ایئر کوالٹی انڈیکس 191 ہے۔
