کرونا سے مزید 67 جاں بحق ، اموات 24 ہزار سے متجاوز

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کے باعث مزید 67 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 ہوگئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 711 کرونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 204 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصد رہی۔
سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 766، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 52 ہزار 197، پنجاب میں تین لاکھ 71 ہزار 605، اسلام آباد میں 93 ہزار 783، بلوچستان میں 31 ہزار 556، آزاد کشمیر میں 29 ہزار 187 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 316 ہو گئی ہے۔
کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 347 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 413، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 654، اسلام آباد 831، گلگت بلتستان 163، بلوچستان میں 334 اور آزاد کشمیر میں 664 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
