کرونا وائرس: قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک کے شہریوں پرپابندی لگادی

قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک سے آنے والےمسافروں کے اپنے ملک میں داخلے پرعارضی پابندی لگادی۔
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 14 ممالک کے مسافروں پرکورونا وائرس کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی وزٹ ویزہ،فیملی وزٹ ویزہ،اقامہ رکھنے والوں پریکساں طور پر لاگو ہوگی۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق وہ قطری وزارت خارجہ سےرابطے میں ہیں اور صورت حال سے پاکستانیوں کوآگاہ رکھا جائے گا۔
اس ضمن میں اسلام آباد سے دوحہ جانے والی پرواز کیو اار 645 سے 48 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا جب کہ کراچی سے دوحہ جانے والی پرواز کیو آر 611 سے 48 مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ مجموعی طور کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانے 96 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزٹ ویزہ، آن لائن آرئیول ویزے کے حامل مسافروں کی قطر داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق 9 مارچ سے ہو گا۔ ذرائع کے مطابق صرف ورک ویزہ کے حامل افراد یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جاسکتے ہیں۔ قطری سفارت خانے کا اس بارے میں کہنا ہے کہ قطر نے پاکستان سمیت 14 ممالک سے آنے والوں کے داخلے پرعارضی پابندی لگائی ہے۔ قطر کی جانب سے کیے گئے پابندی کے اس فیصلے کا اطلاق ویزا آن ارائیول، ہنگامی سفر اوراقامہ ہولڈرز پر ہو گا۔
یاد رہے کہ چین میں سامنے آنے والا کورونا وائرس اس وقت پاکستان سمیت 109 ممالک تک پھیل چکا ہے اور مجموعی طور پر اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں 3831 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں جہاں مرنے والی تعداد 3120 ہے۔ چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ممالک اٹلی اور ایران ہیں۔کورونا وائرس اٹلی میں اب تک 366 افراد کی جان لے چکا ہے جب کہ ایران میں اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 194 ہوچکی ہے۔
اب تک پاکستان میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہے جن میں ایک کراچی کا نوجوان صحتیاب ہو چکا ہے۔
