کرونا کیسز کی تعداد میں نمایاں‌کمی ، مثبت شرح 1.62 فیصد رہ گئی

ملک بھر میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد تک گرگئی ۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 476 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 689 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.62 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 18 اموات رپورٹ ہوئیں کرونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 152 تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Back to top button