کل کی بجائے ہمیں آج ہی اٹھوالیں

پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو پیغام دیا ہے کہ آپ کی کل کی بجائے آج ہی ہمیں اٹھا لیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ (ن) لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے اور اس کا اصل چہرہ سامنے آگیا، الزام عائد کیا کہ جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں، جتنا تشدد کرنا ہے کریں، ہمیں یہ آج ہی اٹھوالیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک تشویشناک حالات میں جا رہا ہے، 31 مئی تک حالات اہم ہیں، ملک بچانے کے لیے ہمیں الیکشن کی تاریخ چاہئے۔

Back to top button