یوٹیلیٹی سٹورز پر روزمرہ استعمال کی اشیا مہنگی

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا، دال، بیسن اور کھجور پرسبسڈی ختم کردی گئی ہے۔
دالوں کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا، دال ماش 278 اور دال مونگ 170 روپے فی کلو ہوگئی، بیسن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیا گیا، بیسن اب 170 سے 190 روپے کلو ہوگیا۔
مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہواہے جب کہ مختلف برانڈ کا فی لیٹر دودھ بھی 20 روپے مہنگا ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق مختلف برانڈ کے 1500 ملی لیٹر کے شربت کی بوتل 51 روپے تک مہنگی ہوئی ہے اور 190گرام چائےکی پتی کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔
