کنگسٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 34 رنز کی برتری

کنگسٹن ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم ویسٹ  انڈیز کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگ میں 34 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کنگسٹن میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹسیٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر251 رنز اسکور کیے۔

روسٹن چیز 21 رنز بنا کر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے، اس کے بعد جرمین بلیک ووڈ 22 اور کائل میئرز کوئی رن اسکور کیے بغیر آؤٹ ہوگئے۔کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی مگر بد قسمتی سے وہ حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے علاوہ جیسن ہولڈر 58 اور کیمار روچ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے

دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں پر 251 رنز اسکور کیے جبکہ ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 34 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کھیل کا دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا اور میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ یاد رہے قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے وکٹیں گرانے کے باوجود ویسٹ انڈیز پر دباؤ نہ بڑھا سکے۔ آخری سیشن میں بولرز کو اچھی بولنگ کرنی چاہیے تھی، میزبان ٹیم کو پچاس سے کم رنز کی لیڈ پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

Back to top button