کوئٹہ دھماکے سے گونج اٹھا، بلوچ لبریشن نے ذمہ داری قبول کرلی

کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جس سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق جاں حق شخص اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغازکر دیا ہے، علاقے کو مکمل طور پر آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جانی نقصان پر افسوس ہوا زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جائیں گی، امن کے دشمنوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔ دھماکے کی ذمے داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔

Back to top button