کورونا وائرس : اسلام آباد کے دو سیکٹرز سیل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو سیکٹرز کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ون اور آئی ٹین فور کو کورونا کے باعث فوری سیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دونوں سیکٹرز کو کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث سیل کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارہ کہو اور شہزاد ٹاؤن کے علاقے بھی کورونا وائرس کے باعث سیل کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button