کورونا کیخلاف کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کورونا کے خلاف جنگ میں شریک سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کےمطابق پیرامیڈیکل اسٹاف، اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور ویسٹ مینجمنٹ ملازمین کو اضافی تنخواہ دی جائے گی۔
ترجمان گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور مستحق افراد کو مفت راشن فراہم کریں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئرکو مستحق افراد کی فہرستیں تیار کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔
واضح رہےکہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 سے زائد ہے جب کہ گلگت کے ڈاکٹر اسامہ بھی کورونا کےخلاف جنگ لڑتے ہوئے انتقال کرگئے۔