کوہ پیما نائلہ کیانی خیرسگالی سفیر مقرر

وفاقی حکومت نے پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو خواتین کی تعلیم کیلئے خیر سگالی کا سفیر مقرر کردیا ہے۔

نائلہ کیانی پاکستان کی ٹاپ ماؤنٹنیئر ہیں، وہ دنیا میں 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنیوالی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔

3 سال قبل کوہ پیمائی کا کیریئر شروع کرنیوالی نائلہ کیانی نے تیزی سے نہ صرف بلند ترین چوٹیاں سر کیں بلکہ شہر کی بلندیوں پر بھی پہنچیں ۔

وزارت فیڈرل ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق نائلہ کیانی بطور خیر سگالی سفیر لڑکیوں کی تعلیم کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پراجیکٹس کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گی ۔

Back to top button