قانون توڑو گےتومنہ توڑجواب ملےگا،مریم نواز کی گنڈاپورکووارننگ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےوزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور کوشدید تنقیدکا نشانہ بنایا ہےاورکہاہےکہ وہ گالیاں دینے،جلاؤ گھیراؤ کےبجائےعوام کیلیےکام کریں میں پنجاب کےعوام کودہشتگردبنانےنہیں دوں گی،پنجاب میں قانون آکرتوڑوگے تو منہ توڑجواب ملےگا۔

فیصل آباد میں تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ نوجوانوں کےنعرے لگانے والے یہاں بڑےآئےاورلوگوں نےبہت دیکھے مگرجو کام ہم نےکیا وہ کسی نے نہیں کیا، میں نےاپنی پوری پارٹی کی ناراضی مول لےکر90 فیصد نوجوان اپنی حکومت میں شامل کیےجوباصلاحیت بھی ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ6سال میں ایک نوجوان کومیرٹ پرنوکری نہیں ملی، ہم نےچھ ماہ کےاندرایک ہزارنوجوانوں کونوکریاں فراہم کیں جن کی تنخواہ ساٹھ ہزار ہے، یہاں بیٹھا ایک ہزارمیں سےایک نوجوان بھی سفارش پربھرتی نہیں ہواسوفیصد میرٹ پربھرتی ہوئے، مجھےبھی لوگوں نے نوکریوں کےلیےبھرپورسفارش کی مگر ہم نےمیرٹ پرترجیح دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کےسب سےبڑےکسان پیکیج کااجرا کرنےجارہےہیں۔اگلے سال لانچ کیاجائے گا 400ارب روپےمالیت کاہوگا۔

مریم  نواز نے کہا کہ کسی صوبے میں جاکر دوسرے کو گالیاں دینا، جلاؤ گھیراؤ کرنا بہت آسان ہے، یہاں کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا، میں پنجاب کے جس اسپتال میں جاتی ہوں وہاں کے پی سے آئے ہوئے مریض ملتے ہیں، دل کے مریض بچوں کا 15 ہزار مریضوں کا بیک لاگ ہے، ان کے لیے فوری سرجری کا بندوبست کیا گیا ہے فوری طور پر 100 بچوں کی سرجری کی گئی جس میں سے متعدد بچے خیبر پختون خوا سے تھے۔

وزیراعلی نےکہا کہ خیبرپختون میں حکمرانوں کی توجہ عوام کے ھلے،سڑکیں بنانے اور دیگر کاموں کےبجائے گالیاں دینےاورجلاؤ گھیراؤ کرنےپرہے، ان سےدرخواست ہے خدا کےلیےعوام پر توجہ دیں، میں یہ باتیں کرنےسےگھبراتی نہیں ہوں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم نےبچیوں کی حفاظت کےلیےاقدامات اٹھائےمددگارپر ویڈیو کال کرسکتی ہیں اوراب پینک بٹن انہیں دیا جائےگا کہ وہ کسی مشکل میں ہوں تو فوراپولیس پہنچ جائے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں بتانا چاہتی ہوں کہ ہم نےگندم کیوں نہیں خریدی؟ حکومت کسانوں سےنہیں آڑھتیوں سے خریداری کرتی ہےاور آڑھتی ایک مافیا ہے جو سارا منافع لےکرکسان کااستحصال کرتاہے کیوں کہ کسان اپنی گندم مارکیٹ تک نہیں لےجاسکتا،گندم کی خریداری میں اربوں روپے کی کرپشن ہوتی ہےجس میں سراسرکسان کےساتھ ناانصافی ہوتی ہے جسےکبھی بھی گندم کےچار ہزار روپے فی من نہیں ملتےبلکہ وہ آڑھتی کی جیب میں جاتےہیں۔انہوں نےکہا کہ دیگر صوبوں میں روٹی کی قیمت کم ہوئی تھی وہ دوبارہ مہنگی ہوگئی مگر پنجاب واحد صوبہ ہےجہاں مہنگائی کا گراف 6 ماہ سےنیچےجارہاہے۔گندم کی کرپشن کے خلاف اقدامات کا اس میں بڑا ہاتھ ہے۔

وزیراعظم سےقائم مقام بنگلہ دیشی وزیراعظم ڈاکٹریونس کی ملاقات

مریم نوازنےکہا کہ ہم کسان کارڈ لانچ کرنےجارہے ہیں۔دونوں فصلوں کےلیے بلا سود ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپیہ فی کسان فی فصل قرض دینےجارہےہیں تاکہ وہ بیج خرید سکے، مجھے کسان کارڈ کے لیےپنجاب سےایک ملین سے زائددرخواستیں موصول ہوئی ہیں، کسانوں کوکارڈ ملنا شروع ہوگئے ہیں تاحال50 ہزارکسانوں کو کارڈ مل چکے اور 15 اکتوبر سےوہ ایکٹویٹ ہوجائیں گےاسی طرح ٹریکٹر کے لے لون کےلیےآٹھ لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ نو مئی مقدمات میں پھنسےہوئےبےچارےلوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں انہیں چڑھانےوالےکےاپنےبچےتوخود باہر بیٹھےہیں اوردوسروں کے بچے جیلوں میں ہیں۔انہوں ںے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ تمہارا کام دوسرےصوبوں پرحملہ کرنا نہیں اپنےصوبوں کو سنبھالنا ہے، یہ کیا طریقہ ہےکہ کلاشنکوف ہوامیں لہرائی اور گاڑیوں کےشیشے توڑ دیے، وزیراعلیٰ کےپی کی پنجاب کےعوام کو دہشت گردبنانے کی کوششیں ناکام بنادوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہےکہ دوسرےصوبے پرچڑھائی کردو،جو سی ایم کام کررہا ہوتا ہے اس کےپاس اتنا وقت نہیں ہےکہ وہ دوسرےصوبوں پر چڑھائی کرےاورجاکرجلسےکرے۔میرےپاس اتناوقت نہیں کہ دوسرے صوبوں میں آکر جلسےکروں میں عوام کی خدمت میں مصروف ہوں۔انہوں نےکہا کہ جلسےکا وقت چھ بجے طے ہوا تھا انہوں نےخلاف ورزی کی،موٹر وے پررانگ وےپر اڑیوں کا قافلہ لےکرچل پڑےاور لاکھوں لوگوں کی جانوں کوخطرےمیں ڈالا اورقانون توڑے،کام کچھ کرنا نہیں ہےاور جب منہ کھلےتو منہ سے غلاظت کا ڈھیر نکلے۔ انہوں ںےوزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پورکو وارننگ دی کہ پنجاب میں قانون توڑو گےتو منہ توڑجواب ملےگا۔

Back to top button