کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ اجزا کا الرٹ جاری

لاہورکی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ اجزاء  کے انکشاف کے بعد الرٹ جاری کردیاگیا۔

مالدیپ حکومت اور ڈبلیو ایچ او نے لاہور کی کمپنی کے بنائے کھانسی کے سیرپ پر الرٹ جاری کر دیا، لاہورکی کمپنی کے کھانسی کے سیرپ میں نقصان دہ ڈائی ایتھلین گلائکول اور ایتھلین گلائکول نامی کثافتیں پائی گئی ہیں۔

ڈریپ  نے بھی  کھانسی کے سیرپ کے مختلف بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔

Back to top button