موسم سرما کے دوران جسم پر مرتب ہونے والے اثرات

موسم سرما کے دوران ہمارے جسم اور ذہن میں بھی متعدد تبدیلیاں آتی ہیں اور طبی ماہرین بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں، ان تبدیلیوں کو مدنظر رکھنا سارا سال صحت مند رہنے کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے۔یہاں آپ موسم سرد ہونے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں جان سکیں گے جن میں کچھ آپ کو حیران کردیں گے۔

جی ہاں واقعی سرد موسم کا یہ بہت بڑا فائدہ ہے اور طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق جب موسم سرد ہوتا ہے تو ہمارا جسم زیادہ کیلوریز جلانے لگتا ہے تاکہ جسم کو گرم رکھا جاسکے، ویسے یہ اتنا بڑا فرق نہیں جو مکمل طور پر موٹاپے سے نجات دلا سکے تاہم اس کے ساتھ ورزش یا دیگر طریقوں کو اپنا کر اضافی چربی کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

کیا آپ نے کبھی نوٹس کیا ہے کہ سرد موسم میں آپ کی انگلی میں انگوٹھی ڈھیلی ہوجاتی ہے؟ یہ آپ کا تخیل نہیں، درحقیقت ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کی ہڈیاں گرم موسم میں پھول جاتی ہیں اور سردیوں میں یہ عمل الٹا ہوجاتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ ‘سکڑ’ جاتی ہیں۔ اس طرح جسم اپنے جسمانی حرارت کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور بنیادی درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے۔

کچھ افراد کو سردیوں میں کچھ ہڈیوں میں تکلیف کا زیادہ سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ سرد موسم میں سامنے آنے والا جسمانی ردعمل ہوتا ہے، عام طور پر یہ ہاتھوں، پیروں اور کانوں میں ہوتا ہے، جس کی وجہ وہاں موجود خون کی چھوٹی شریانوں میں خون کی سپلائی بہت زیادہ بڑھ جانا ہوتا ہے، یہ خطرناک تو نہیں ہوتا مگر تکلیف دہ ضرور ثابت ہوتا ہے۔ اس سے بچنے کے لیے مناسب گرم ملبوسات اور باہر زیادہ دیر تک رہنے سے گریز کرنا چاہیے۔

کیا جنوبی پنجاب کے سیاستدان واقعی علیحدہ جماعت بنا رہے ہیں

Back to top button