کیا خواتین مردوں سے زیادہ بہتر باس ثابت ہوتی ہیں؟

آج جب ہم اکیسویں صدی میں جی رہے ہیں اور ایک ایسے ملک کے باسی ہیں جہاں خواتین کی آبادی ملک کی آبادی کا 51 فی صد ہے ۔ایسے میں خواتین بھی ہمارے معاشرے میں وقت کے ساتھ تیزی سے ترقی کرتے ہوئے مردوں کے شانہ بشانہ آ چکی ہیں۔ کارپوریٹ سیکٹر میں بھی کئی جگہوں پر خواتین باسز نظر آتی ہیں جو بہترین انداز میں اپنے ماتحت عملے سے نہ صرف کامیابی سے کام لے رہی ہیں بلکہ بہت سارے معاملات میں مرد باسز سے بھی ذیادہ بہتر ثابت ہو رہی ہیں-
آج ہم ایسی کچھ خصوصیات کا ذکر کریں گے جن کی بناء پر ایک خاتون مرد کے مقابلے میں بہتر باس ثابت ہو رہی ہے، اس بات سے انکار ممکن نہیں ہے کہ ایک خاتون مرد کے مقابلے میں اپنے ماتحت عملے سے زيادہ کام لینے کا ہنر جانتی ہے اور اس کے سبب کام کی کوالٹی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ خاتون باس کی موجودگی میں دفتر کا ماحول زیادہ ڈسپلنڈ اور صاف ستھرا نظر آتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے عورت کو مختلف النوع کام کرنے کی صلاحیت سے نوازا ہے۔ اس کا فائدہ وہ ایک باس کی حیثیت سے بھی اٹھاتی ہے اور اس کی اسی صلاحیت کے سبب وہ ایک وقت میں ایک سے زیادہ لوگوں کا کام بھی کر دیتی ہے اور اپنے ماتحت عملے سے بھی زیادہ کام کروا لیتی ہے۔
خواتین کی باریک بینی کی صلاحیت ان کی مائیکرو مینجمنٹ میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے جس کے نتیجے میں ان کی کامیابی کا تناسب مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے، عورتوں کے اندر مردوں کی نسبت برداشت کرنے اور دوسروں کی بات سمجھنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کا ورکنگ ریلیشن اپنے ساتھ کام کرنے والے مردوں کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہوتا ہے۔
دیکھا گیا یے کہ خواتین اپنے ماتحت کام کرنے والے لوگوں کے حوالے سے بہت خیال رکھنے والی ہوتی ہیں، اسی سبب ان کے ماتحت بھی بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کرتے ہیں، ایسی ہی خصوصیات کی بنیاد پر دنیا بھر میں اب خواتین باسز کی نگرانی میں چلنے والے ادارے کامیابیوں کی سیڑھیاں زیادہ تیزی سے طے کر رہے ہیں۔
کسی بھی کمپنی کو منافع بخش بنانے کےلیے صرف خواتین کا کسی کمپنی میں بحثیت ملازم کام کرنا ہی کافی نہیں بلکہ انہیں اعلیٰ عہدے پر بھی اہلیت کے مطابق جگہ ملنی چاہئے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے کمپنی کو زیادہ منافع بخش بنا سکیں۔
لاطینی امریکہ اور یورپ سمیت 91 ممالک کی 22 ہزار کمپنیوں پر تحقیق کے بعد معلوم ہوا کہ جہاں 30 فیصد خواتین ایگزیکٹو عہدوں پر فائرز ہیں ان کمپنیوں کا منافع دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں چھ فیصد زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button