مریم نواز نے سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کا آغاز کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فاروویمن میں  چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے طالبات کے ہمراہ پراجیکٹ کا ڈیجیٹل افتتاح کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ٹیوٹا طالبات کو سٹیج پر ساتھ کھڑا کرکے خطاب کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کو 1909 میں قائم ہونے والے ادارے سے متعلق بریفننگ بھی دی گئی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تقریب میں سب سے پہلے طالبات سے ملاقات کی۔ طالبات کو پیار کیا اور سراہا۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کالج کی لیب اور ڈس پلے سنٹر کا بھی دورہ کیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے   لیب کی ری سٹرکچرنگ اور روبوٹک لیب قائم کرنے کا اعلان کیا

 مریم نوازکاکہنا تھاکہ کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ٹیوٹا فری کورسز نوجوانوں کا حق ہے کسی کا احسان نہیں،جس سے محروم رکھا گیا۔

Back to top button