کینگروز نے میلبرن ٹیسٹ میں 241 رنز کی برتری حاصل کرلی

میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر کینگروز نے پاکستان کیخلاف 241 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنالیے۔

پاکستان نے پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم محض 68 رنز کے اضافے کے بعد گرین شرٹس آل آؤٹ ہوگئے، آسٹریلیا کو پاکستان پر 54 رنز کی برتری حاصل تھی۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 42، شاہین شاہ آفریدی 21، حسن علی اور میر حمزہ 2،2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ 33 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، کینگروز کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5، نتھین لائن نے 4 جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی میلبرن ٹیسٹ میں دوسری اننگز کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر عثمان خواجہ اور ٹریوس ہیڈ صفر صفر پر پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ وارنر 6، مارنوس لبوشین 4 رنز بناسکے۔ مچل مارش اور اسٹیو اسمتھ نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 153 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارش 96 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ اسٹیو اسمتھ 50 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

Back to top button