قتل کی دھمکیاں، سلمان 58ویں سالگرہ فارم ہائوس پر نہ منا سکے
بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان اپنی 58ویں سالگرہ فارم ہائوس میں منانے سے قاصر رہے، جس کی وجہ ان کو ملنے والی قتل کی دھمکیاں بتائی گئیں۔
دبنگ ہیرو سلمان خان ہرسال اپنی سالگرہ اپنے پسندیدہ فارم ہاؤس میں مناتے ہیں تاہم وہ گزشتہ روز اپنی 58 ویں سالگرہ فارم ہاؤس پر نہ منا سکے جس کی وجہ قتل کی دھمکیاں ہیں۔
سلمان خان نے اپنی سالگرہ دھوم دھام سے منانے کی پلاننگ کی تھی تاہم انہیں حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ ایسی صورت میں وہ اپنی سیکورٹی کے انتظامات خود کریں۔
حکام کی وارننگ کے بعد سلمان خان نے بڑے پیمانے پر سالگرہ منانے کے بجائے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ محدود انداز میں سالگرہ منائی۔