حکومت نےعوام کومہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیاہے،مولانافضل الرحمان

جے یوآئی ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کاکہناہے کہ بین الاقوامی حالات کو جواز بنا کر عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آج عام آدمی اپنی محنت کی کمائی سے بچوں کی تعلیم اور دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے سے بھی قاصر ہو چکا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے ملکی سیاسی صورتحال، جمہوریت، آئین، سویلین بالادستی، امن و امان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بدامنی عروج پر ہے، خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہیں علیحدگی کی باتیں ہو رہی ہیں تو کہیں بزورِ شمشیر شریعت نافذ کرنے کے نعرے لگ رہے ہیں، جبکہ دیہی سندھ میں ڈاکوؤں کا راج قائم ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقات نہ امن و امان کے قیام میں سنجیدہ ہیں اور نہ ہی عوامی معاشی مسائل کے حل میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) سربراہ نے کہا کہ عام آدمی اپنی محنت کی کمائی سے بچوں کی تعلیم اور دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنے سے بھی قاصر ہو چکا ہے، جبکہ مہنگائی کے بوجھ تلے عوام کو مسلسل دبایا جا رہا ہے۔
